ابنا: پیپلز پارٹی کے رہنما اور صدارتی امیدوار میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صدارتی انتخابات کے بائکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو بچانے کیلئے پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ 18ویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن آزاد ہوگا لیکن ایسا نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سنجیدگی سے انتخابی مہم میں حصہ لیا، انتخابی مہم میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا اور اپوزیشن کا متفقہ امیدوار لانے کی بھی کوشش کی۔ لیکن 2 دن میں انتخابی مہم ممکن نہیں، اس لئے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انتخابی شیڈول دینا اورانتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کی حکومتی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ فوجی آمریت اور سویلین آمریت کے خلاف ہماری جدوجہد کا حصہ ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ تمام جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے صدارتی مہم کے دوران ہر مرحلے پر ہماری رہنمائی کی اور ساتھ دیا، ان کے اس سیاسی اتحاد کا میں شاید احسان نہ اتار سکوں دوسری جانب میں پاکستان کے لاکھوں محنت کش عوام، مڈل کلاس خواتین، نوجوان اور سول سوسائٹی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مہم کے دوران اپنی حمایت اور دعائیں دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
25 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 445161
پیپلز پارٹی کے رہنما اور صدارتی امیدوار میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صدارتی انتخابات کے بائکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو بچانے کیلئے پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔