ابنا: ہندوستان کی حکمراں جماعت کانگریس کے ایک قدآور لیڈر ڈگ وجے سنگھ نے انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہشتگردی اور بم بنانے کی تربیت دیتی ہے۔ڈگ وجے سنگھ نے اپنے دعوے کے ثبوت میں کہا ہے کہ مختلف بم دھماکوں کے سلسلے میں آر ایس ایس کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور جب سنہ 1992 میں ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت تھی تو آر ایس ایس کے دفتر میں ایک بم دھماکا بھی ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ جب 1993 میں کانگریس کی حکومت آئی تو اس بم دھماکے کی تحقیقات کرائی گئیں جس کا یہ نتیجہ سامنے آیا کہ آر ایس ایس کے زیر انتظام چلنے والے ایک اسکول کا پرنسپل گرفتار کیا گیا اور یہ حقیقت آشکارہ ہوگئی کہ آر ایس ایس بم بنانے کی تربیت دیتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں آر ایس ایس کے خلاف ثبوت کے ساتھ کسی جماعت کے قدآور رہنما کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعوی، غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
25 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 445149
ہندوستان کی حکمراں جماعت کانگریس کے ایک قدآور لیڈر ڈگ وجے سنگھ نے انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہشتگردی اور بم بنانے کی تربیت دیتی ہے۔