اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے ۲۹ سالہ نابینا جوان علی سعد نے جنہیں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں گرفتار کر رکھا ہے جیلوں میں آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف ایذا رسانی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
بحرین کے حقوق انسانی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کے مزدوروں نے اس نابینا جوان کو علاج کرانے کی اجازت نہیں دی جبکہ وہ نابینا ہونے کے علاوہ جسمانی بیماریوں میں بھی مبتلا ہے۔
اس کمیشن نے علی سعد کو بغیر کسی قید و شرط کے فوری طور پر رہا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: حکومت بحرین کا یہ اقدام نابیناوں کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس نابینا جوان کو گرفتار کرتے وقت ان کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میرا بیٹا نابینا ہونےکے علاوہ جسمانی اور نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہے لہذا اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲