ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہےکہ امریکی کانگریس کی جانب سے ایران کےخلاف پابندیوں کے بل کو ملتوی کرنا ایک مثبت اقدام ہے۔ سید حسین نقوی حسینی نے کانگریس کی جانب سے ایران کی نئي حکومت کے ساتھ کام کرنے کے مطالبے کو بھی مثبت قراردیا ہے۔نقوی حسینی نے ایسنا نیوز سے گفتگو میں صدر اوباما کے نام کانگریس کے ایک سو تیس اراکین کے خط کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ تہران ان اقدامات کو ناکافی تاہم مثبت سمجھتا ہے۔ واضح رہے کانگریس کے ایک سوتیس اراکین نے اوباما کو خط بھیج کر ایران کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کی ہے۔اس سے قبل بھی امریکی کانگریس میں کئي ری پبلیکن اراکین اور بعض سابق حکام نے اوباما کو خط بھیج کر سفارش کی تھی کہ ایران پرمزید پابندیاں لگانے کےبجائے ایران میں حسن روحانی کے صدر منتخب ہونے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو طرفہ تعلقات بالخصوص ایٹمی مسئلےکو حل کرنے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 444599
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہےکہ امریکی کانگریس کی جانب سے ایران کےخلاف پابندیوں کے بل کو ملتوی کرنا ایک مثبت اقدام ہے۔