ابنا: وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے منگل کی صبح وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کو نئی قومی توانائی پالیسی پر اعتماد میں لیا۔ آرمی چیف نے توانائی سے متعلق اپنی رائے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان بالخصوص کراچی اور بلوچستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی وزیراعظم سے افغان امور پر بھی بات چیت ہوئی اور مشیر خارجہ کی حالیہ افغان حکام سے ملاقات اور نئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.....
/169