22 جولائی 2013 - 19:30
امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے پہلے ایرانی عوام کو اعتماد میں لے

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ امریکا کو کسی بھی طرح کے مذاکرات سے قبل ایرانی عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ امریکا کو کسی بھی طرح کے مذاکرات سے قبل ایرانی عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا۔انھوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں بارک اوبامہ کے نام امریکی کانگریس کے 130 نمائندوں کے مراسلے کو ایک نمائشی اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کو مذاکرات کے حوالے سے سب سے پہلے اپنا روّیہ تبدیل کرکے ایرانی عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہو‎ں گے۔محمد اسماعیل کوثری نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا کے معاندانہ اقدامات کا ابتک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔انھوں نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  صیہونی حکومت ميں اگر اتنی توانا‏ئی ہوتی تو وہ کب کا ایسا کرچکی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت، ایرانی قوم کی بڑھتی ہوئی طاقت و توانائی سے خوف زدہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲