ابنا: پاکستان کی سیاسی جماعتمتحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے شام میں پیغمبر اسلام (ص)کی نواسی حضرت بی بی زینب (س) کے روضہ پرسلفی وہابی دہشت گردوں کےحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا یہ حملہ درحقیقت رسول اسلام (ص) اور امت مسلمہ پر حملہ ہے دہشت گرد امت مسلمہ کے اتحاد کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیںاورمسلمانوں کو دہشت گردوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کا یہ حملہ روضہ پر نہیں بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور وحدت پر حملہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک سانس باقی ہے تب تک وہ اتحاد بین المسلین اور اتحاد بین المذاہب کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
.....
/169