19 جولائی 2013 - 19:30
ہند پاک تعلقات، عدم اعتماد کا ماحول ختم کرنے کی کوشش

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان عدم اعتماد دور کرنے کے لئے ہندوستان کے ساتھ پھر سے رسمی جامع مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے۔

ابنا: پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان عدم اعتماد دور کرنے کے لئے ہندوستان کے ساتھ پھر سے رسمی جامع مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اعزاز چودھری نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں یہ بیان دیا۔ہندوستان کے ساتھ بیک ڈور سفارتکاری کے راستوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بات چیت کے لئے سابق سفارتکار شہریار خان کو مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان نے ہندوستان کا دورہ کیا ہےجہاں انھوں نےاچھے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پاکستانی قیادت کی مضبوط خواہش ظاہر کی ہے.دونوں ممالک کے حکام، اگلے مرحلے کے مذاکرات کی تاریخ طے کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات ہو سکتی ہے۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں اعزازچودھری نے جموں کشمیر میں قرآن مجید کی مبینہ اہانت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی فوری تحقیقات  کا مطالبہ کیا بعد میں جاری ایک بیان میں ترجمان چودھری نے رامبن میں لوگوں کے قتل پر پاکستان کی طرف سے شدید تشویش ظاہر کی. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲