19 جولائی 2013 - 19:30
کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کےماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کے حکام نے اس ملک کے وزیراعظم میاں نواز شریف کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کےماسٹرمائنڈ اور کاالعدم لشکر جھنگوی کے ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ معصوم بلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دھشتگردوں کی گرفتاری کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔لیکن اس کے باوجود شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اور 15جولائی کوکوئٹہ کی مسجد روڈپردھشتگردوں نے 4 شیعہ مسلمانوں پراندھا دھند فائرنگ کرکےانہیں شھید کردیاجبکہ رات کے وقت خدائیداد روڈ پر فائرنگ کےایک اور واقعہ میں 2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوئےتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲