ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و سلامتی کے حوالے سے ایران اور عراق کا کردار نہایت اہم اور نمایاں ہے۔عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نزژاد نے اپنے دورہ عراق کے موقع پر کل رات عراق کےنائب صدرخضیر الخزاعی سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے تعلقات برادرانہ اورقریبی ہیں اور ان تعلقات کی بنیادیں تاریخ و تمدن اورثقافت پراستوار ہیں۔صدر مملکت نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران وعراق کی ذمہ داریاں مشترک ہیں کہا کہ اگر دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتیں اپنی توانائیوں کو یکجا کرکے آگے بڑھیں تو دوسری اقوام کی توقی و پیشرفت کے مواقع بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ صدر جناب احمدی نژاد عراق کے دورے پر کل بغداد پہنچے۔ اپنے اس دورے میں صدر مملکت احمدی نژاد نجف اشرف،کربلائے معلی، کاظمین و سامرا نیز دیگر مقدس مقامات پر پر بھی جائيں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442382
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و سلامتی کے حوالے سے ایران اور عراق کا کردار نہایت اہم اور نمایاں ہے۔