18 جولائی 2013 - 19:30
مصرميں مظاہروں کي نئي اسٹريٹيجي

اخوان المسلمين نے کہا ہے معزول صدر مرسي کي آزادي کے لئے دھرنوں اور احتجاج کا دائرہ پورے ملک ميں پھيلاديا جائے گا-

ابنا: يہ بات اخوان المسلمين کے ايک ترجمان احمد عارف نے اپنے ايک انٹرويو کے دوران کہي-  انہوں نے کہا کہ پوليس کے ساتھ جھڑپوں سے بچنے کے لئے احتجاجي دھرنوں کا سلسلہ ملک  بھر کي اہم مساجد کے اطراف اور کھلے علاقوں ميں منعقد کرنے کا فيصلہ کيا گيا- اخوان المسلمين کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پوليس غنڈہ عناصر کي حمايت کر رہي  ہے لہذا ايسے مقامات پر اجتماعات سے گريز کيا جائے گا  جہاں غنڈہ عناصر کي موجودگي کا شبہ ہو گا - ادھر اخوان المسلمين کے سينير رہنما ممحمد بلتاجي نے امريکہ اور يورپي ملکوں  کي جانب سے مصر ميں فوجي بغاوت کرنے والوں کي حمايت کي مذمت کي ہے- انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمين ، نيشنل الائنس اور مصر کے عوام بقول ان کے فوجي بغاوت کے نتجے ميں بننے والي حکومت کو ہرگز قبول نہيں کريں گے-محمد بلتاجي نے کہا کہ ان کي جماعت عبوري صدر اور انکے جاري کردہ آئيني حکمنامے اور انتخابات سميت  فوج کي سرپرستي ميں کئے جانے والے ہر اقدام کو غير قانوني سمجھتي ہے- انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے اولين شرط يہ ہے کہ معزول صدر محمد مرسي کو فوري طور پر رہا کيا جائے-

.......

/169