ابنا: صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ عالمي صيہونيزم اور سامراجي طاقتيں اقوام عالم کي کھلي دشمن ہيں اور وہ کسي بھي اسلامي ملک کو ترقي کرتے نہيں ديکھ سکتيں- صدر مملکت نے خطے کي صورتحال کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنيا کے تمام سياستدانوں، سياسي کارکنوں، تنظيموں اور تحريکوں کو ميرا مشورہ يہ ہے کہ وہ تين باتوں پر ضرور توجہ ديں، صدر کا کہنا تھا کہ ان تين باتوں ميں، عوام کے بينادي حقوق، ان حقوق کي تکميل کا طريقہ کار، اور دشمن کے مفادات پر پڑنے والے اثرات شامل ہيں-
انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي کہ ہم سب کو سياسي کشمکش، تبديليوں اور مطالبات کے حصول کي جدوجہد ميں اپنے قسم خوردہ دشمنوں کي جانب سے پوري طرح ہشيار رہنا چاہيے-
صدر احمدي نژاد نے بيروني دباؤ کے مقابلے ميں ايران اور ملت ايران کا ساتھ دينے پر اسلامي ملکوں کا شکريہ بھي ادا کيا-
.......
/169