16 جولائی 2013 - 19:30
پاکستانی طالبان دہشتگردی کے لئے شام جانے کے لئے تيار

طالبان پاکستان کے مزيد دستے دمشق حکومت کے خلاف جنگ کي غرض سے شام جانے کے لئے تيار ہيں -

ابنا: طالبان پاکستان کے ايک سينئر کمانڈر نے بتايا ہے کہ طالبان پاکستان کے کچھ دستے شام ميں بشار اسد کي حکومت کے خلاف جنگ ميں مصروف ہيں اور مزيد  دستے جانے کے لئے تيار ہيں جو رواں ہفتے کے اند شام پہنچ جائيں گے -  اس رپورٹ کے مطابق طالبان پاکستان کے کمانڈر نے بتايا ہے کہ طالبان پاکستان نے شام کے اندر جنگ کي کمان کے لئے ايک مرکز بھي قائم کرليا ہے -اس رپورٹ کے مطابق طالبان پاکستان کے سينئر کمانڈر عبدالراشد عباسي نے پاکستان کے روزنامہ ڈان سے گفتگو ميں کہا ہے کہ ايک سو بيس سے ايک سو پچاس تک افراد پر مشتمل طالبان پاکستان کا ايک نيا دستہ اس ہفتے شام ميں پہنچ جائے گا -طالبان پاکستان کے سرغنہ حکيم اللہ محسود کے ايک قريبي ساتھي نے بتايا ہے کہ طالبان پاکستان کے جنگجو شام ميں القاعدہ کے آپريشن کمانڈر ابوعمر بغداد کي درخواست پر بھيجے جارہے ہيں -

.......

/169