15 جولائی 2013 - 19:30
بحرین، شیعہ رکن پارلیمنٹ کے گھر پر حملہ

بحرین کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس ملک کی پارلیمنٹ کے ایک شیعہ رکن کے گھر پر حملے کی خبر دی ہے۔

ابنا: بحرین کی پارلمینٹ کے نمائندوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پیر کی صبح نامعلوم حملہ آوروں نے بحرین کی پارلیمنٹ کے ایک شیعہ رکن عباس المدی کے دارالحکومت منامنہ کے دیر نامی علاقے میں واقع گھر پر پیٹرول بموں سے حملہ کردیا، جس کی بناپر گھر کے بعض سامان کو آگ لگ گئی۔ عباس المدی نے بھی کہا ہے کہ دھشتگردوں کے اس حملے میں ان کے گھر کا ایک حصہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ بحرین کی پارلیمنٹ کے نمائندوں کی تعداد چالیس ہے جن میں سے اٹھارہ شیعہ ارکان ہیں اور ان شیعہ ارکان پارلیمنٹ نے آل خلیفہ کی حکومت کے دو ہزار گیارہ میں پر تشدد و خونی واقعات کے خلاف استعفی دے دیا تھا۔ بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹریٹ کے ایک رکن نے آل خلیفہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس ملک میں ریفرنڈم کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ بحرین کی جمعیت الوفاق رکن جواد فیروز نے آج فارس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکمران عوام کی حمایت کے بغیر، قانونی جواز کا حامل نہیں ہوسکتا، اس بناپن بحرین کا حکمران طبقہ اپنی سر نوشت کے تعیّن کے لئے اس حق کو عوام کے سپرد کردے اور ملک میں فوری ریفریڈم کا انعقاد کرائے اور موجودہ بحرانی فضا کا خاتمہ کرے ۔ جواد فیروز نے بحرین کے عوام کو دعوت دی کہ وہ آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف میدان عمل میں آجائیں اور فتنے کا سر کچل دیں۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے جواد فیروز کی بحرینی شہریت کو منسوخ کردیں ۔......../169