ابنا: پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان کے سابق ڈپٹی اسپیکر اسد زیدی کے 8 قاتلوں کوپولیس نے دیامر کے علاقہ سے گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے بھاری اسلحہ اور فوجی رودیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ضلع دیامر کے گاوٴں داریل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ایک پر گھر چھاپا مارا۔اس دوران سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسد زیدی کے قتل میں ملوث مفرور ملزم پیر محمد سمیت 8افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مشین گن ،کلاشنکوف،بڑی تعدا دمیں گولیاں اور فوجی وردیاں برآمد ہوئی ہیں۔ڈپٹی اسپیکر اسد زیدی کو 2009 میں گلگت میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں طالبان اور القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تنظیمیں شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہیں۔......./169
15 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 441364
پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان کے سابق ڈپٹی اسپیکر اسد زیدی کے 8 قاتلوں کوپولیس نے دیامر کے علاقہ سے گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے بھاری اسلحہ اور فوجی رودیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔