14 جولائی 2013 - 19:30
امريکا ميں گن کلچرکے تحت ہلاکتوں کا سلسلہ جاري

امريکا ميں گن کلچرکے تحت ہلاکتوں کا سلسلہ جاري ہے -

ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق اتوار کو ٹيکساس کے کلين رہائشي کامپليکس ميں ايک مسلح فرد کي فائرنگ سے ايک فوجي ہلاک ہوگيا - اس فائرنگ ميں ايک پوليس اہلکار زخمي ہوا ہے –رپورٹ ميں بتايا گيا ہے مسلح شخص پوليس کے ساتھ مقابلے ميں مارا گيا-  ياد رہے کہ امريکا ميں گن کلچر کے تحت ہر روز کچھ افراد مارے جاتے ہيں –امريکا ميں اسلحے پر کنٹرول نہيں ہے اور کوئي بھي شخص آساني کے ساتھ اپني مرضي کا اسلحہ خريد کے اپنے پاس رکھ سکتا ہے –اگر چہ دسمبر دو ہزار بارہ ميں نيوٹاؤن کے ايک پرائمري اسکول ميں ايک بيس سالہ نوجوان کي فائرنگ ميں بيس بچوں سميت چھبيس افراد کے مارے جانے کے بعد عوام نے مظاہرے کرکے حکومت سے اسلحہ پر کنٹرول کا مطالبہ کيا تھا ليکن اسلحے کے کارخانوں کے مالکين اور اسلحہ فروخت کرنے والي کمپنيوں کے دباؤ کي وجہ سے حکومت نے اسلحے پر کنٹرول کے پروگرام پر عمل شروع نہيں کيا ہے-......./169