ابنا: ایران کے نائب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، مکہ مکرمہ میں ایران کی پارلیمنٹ کے نمایندے کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے تاکید کی کہ سعودی عرب میں ایرانی باشندوں کے لئے سیکورٹی نہ ہونے کی بابت سعودی عرب کی حکومت جوابدہ ہو ۔ قشقاوی نے مزید کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن حجتہ الاسلام و المسلمین سید مرتضی حسینی کا خط موصول ہونے کے بعد ایران کی وزارت خارجہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں تحقیقات کرے ۔ یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن سید مرتضی حسینی کو گذشتہ روز مکہ مکرمہ میں صبح کی نماز کے وقت نامعلوم افراد نے زدہ و کوب کیا جس کی بنا پر مرتضی حسینی زخمی ہوگئے ۔...../169
14 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440912
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ سعودی عرب میں ایران کی پارلیمنٹ کے رکن کو زدو کوب کیئے جانے کے موضوع کو بھرپور طریقے سے اٹھائے گی۔