13 جولائی 2013 - 19:30
امریکہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا خواہاں

امريکہ ايران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا خواہاں ہے-

ابنا: يہ بات امريکي اخبار وال اسٹريٹ جرنل نے اپني تازہ رپورٹ ميں بتائي ہے- اخبار نے وائٹ ہاوس کے ايک اعلي عہديدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ اوباما انتظاميہ ايران کے منتخب صدر کے ساتھ رابطے قائم کرنا چاہتے ہيں  اور  اس کے لئے يورپي يونين کے امور خارجہ کي انچارج کيتھرين ايشٹن کو  ذمہ داري دي گئي ہے-وال اسٹريٹ جرنل کے مطابق امريکي حکام کا کہنا ہے ہم ايران کے صدر کے ساتھ جوہري معاملے پر براہ راست بات چيت کرنا چاہتے ہيں-امريکي عہديدار کا يہ بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا جب پانچ جمع ايک گروپ کے ارکان بريسلز ميں ايک دوسرے سے ملاقات کرنے والے ہيں جس ميں ايران ساتھ جوہري مذاکرات کے عمل کا جائزہ ليا جائے گا-امريکہ اور بعض يورپي ممالک ايران پر جوہري  ہتھياروں کے حصول کا الزام لگاتے چلے آرہے  ہيں جس کي  ايران سختي کے ساتھ ترديد کرتا ہے، ايران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہري پروگرام مکمل طور سے پرامن مقاصد کے لئے ہے-

.....

/169