ابنا: چین کی سرکاری تعمیراتی کمپنی سے لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سے میٹروبس سسٹم اور انڈر گراوٴنڈ بس سروس کی تعمیر کا معاہدہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چین کے صنعتی شہر گوانگ ژو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن شہروں میں میٹرو بس اور انڈر گراوٴنڈ بس چلائی جائے گی، ان 5 شہروں میں لاہور، ملتان ، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی بحالی حکومت پنجاب کی شفافیت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے پاک چین دوستی کاحق اداکردیا، دورہ چین سے توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر کے کئی منصوبوں کی راہ ہموار ہو گی۔......./169
13 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440626
بیجنگ … وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے پاک چین دوستی کا حق ادا کردیا.