13 جولائی 2013 - 19:30
کورونو وائرس کے پھیلنے پر بعض افراد کو حج کا ویزا نہ دینے کا اعلان

سعودی عرب میں کورونو وائرس سے 38 افراد کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب نے بزرگوں،بچوں، حاملہ خواتین اور پرانی بیماریوں میں مبتلا افراد کو اس سال عمرے اور حج کے لیے ویزانہ دینے کا اعلان کیاہے۔

ابنا: سعودی عرب میں کورونو وائرس سے 38 افراد کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب نے بزرگوں،بچوں، حاملہ خواتین اور پرانی بیماریوں میں مبتلا افراد کو اس سال عمرے اور حج کے لیے ویزانہ دینے کا اعلان کیاہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معمراور شدید بیمار افراد کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔اس لئے نیاقانون اسی سال حج اوراس کے بعد عمرہ سیزن پرلاگوہوگا۔کورونا وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے۔ اسی لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے دنیا بھر سے عمرہ اور حج کے لئے آنیوالے افراد کو خصوصی ہدایات کی گئی ہیں کہ حرم شریف میں طواف کے دوران ماسک کا استعمال کیا جائے ۔ واضح رہے کہ مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم نامی اس وائرس سے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں اورسعودی عرب میں ایم ای آر ایس کورونا وائرس سے اب تک 66 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 38 افراد انتقال کرچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲