ابنا: ہندوستان میں وزارت داخلہ کے سابق افسر نے انکشاف کیا ہے کہ دہلی میں پارلیمنٹ اور ممبئی حملوں کے پیچھے ہندوستانی حکومت کا ہاتھ تھا۔ہندوستانی میڈیاکے مطابق عشرت جہاں جعلی مقابلہ کیس میں وزارت داخلہ کے انڈرسیکریٹری آر وی ایس مانی نے دستخط کے ساتھ حلفیہ بیان عدالت میں جمع کرایا ہےجس میں انہوں نے کہا ہےکہ سی بی آئی اور ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ستیش ورما نے انہیں بتایا ہے کہ دہلی میں پارلیمنٹ اورممبئی کے دہشت گردحملے طے شدہ تھے اور یہ انسداددہشت گردی قوانین کو مضبوط بنانے کیلۓ کرائے گئے تھے۔ستیش ورما نے بتایاکہ 13 دسمبر 2001ء میں پارلیمنٹ پرحملہ دہشت گردحملوں کی روک تھام کے قانون پوٹا اور ممبئی پردہشت گردی یواے پی اے قانون میں ترمیم کے لیے کرائے گئے تھے۔ تاہم ہندوستانی اخبار نے جب ستیش ورما سے رابطہ کیا تو انہوں نے کچھ بھی بتانے سے گریزکیا۔ ہندوستان کی حکومت نے بھی اب تک اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ ان حملوں کے بعد جس کی ذمہ داری ہندوستان نے پاکستان پرعائد کی تھی دونوں ملکوں کے تعلقات کافی کشیدہ ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440433
ہندوستان میں وزارت داخلہ کے سابق افسر نے انکشاف کیا ہے کہ دہلی میں پارلیمنٹ اور ممبئی حملوں کے پیچھے ہندوستانی حکومت کا ہاتھ تھا۔