ابنا: اٹلی کے صدر ناپو لیٹا نو نے مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور تعاون کی توسیع کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا ہے ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے صدر ناپو لیٹانو نے روم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر جھان بخش مظفری کی سفارتی اسناد کی وصولی کی تقریب میں ، چودہ جون دو ہزار تیرہ میں ایران کے صدارتی انتخابات میں ایران کے عوام کی ستر فیصد زیادہ شراکت کو ایران کے نو منتخب صدر کے لئے ایک بڑی سپورٹ قرار دیا اور کہا کہ اٹلی ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو جانبہ تعاون کے فروغ اور تقویت کے لئے مکمل آمادگی رکھتا ہے ۔اٹلی میں ایران کے نئے سفیر نے بھی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے دو جانبہ تعلقات میں موجود گنجائیشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی ، عالمی ، اقتصادی ، ثقافتی اور پارلیمانی شعبوں میں ایران اور اٹلی کے درمیان تعاون کی تقویت ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440370
اٹلی کے صدر ناپو لیٹا نو نے مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور تعاون کی توسیع کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا ہے