ابنا: ترکی کے اخـبار وطن کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بارزانی PKK گروہ کے خلاف ترکی سے انٹلجنس تعاون کیا کرتے تھے اور شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی لاجسٹیک حمایت بھی کیا کرتے تھے جس سے فائدہ اٹھا کر شام کے دہشتگرد اپنے لئے ہتھیار اور ساز وسامان لےجایا کرتے تھے۔بارزانی کی دی ہوئي سہولت سے دہشتگردوں کے پچاس زخمیوں کا علاج بھی عراق کے اس علاقے میں ہوا کرتا تھا۔ بارزانی نے اب یہ ساری سہولتیں ختم کردی ہیں۔واضح رہے مسعود بارزانی نے حال ہی میں بغداد میں عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی سے ملاقات کی تھی۔ شمالی عراق میں بارزانی کی انتظامیہ نے شام کے دہشتگردوں کی تمام مخفی سرنگين بند کردی ہیں اور عراق کی سکیورٹی فورسز کے ہمراہ ان کے ہتھیاروں کے گودام بھی تباہ کردئے ہیں۔
.......
/169