10 جولائی 2013 - 19:30
ہندوستان روزآنہ پانچ ملین مکعب میٹر گيس پاکستان کو دے گا

ہندوستانی نے پاکستان میں انرجی بحران کے حل کے لئے اپنے اس پڑوسی ملک کو گيس برآمد کرنے پر آمادگي ظاہر کی ہے۔

ابنا: پاکستان کے حکام نے کہا ہے کہ رواں مہینے میں ایک وفد ہندوستان جائے گا تاکہ ہندوستان سے پاکستان کے لئے قدرتی گيس کی ترسیل کے معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے۔ہندوستان اور پاکستان کے اس معاہدے کے مطابق ہندوستان روزآنہ پانچ ملین مکعب میٹر گيس پاکستان کو دے گا۔ یہ گيس جالندھر سے لاھور تک گيس پائپ لائين سے فراہم کی جائے گي۔پاکستان کئي برسوں سے انرجی بحران کا شکار ہے۔

.......

/169