10 جولائی 2013 - 19:30
شامی دھشتگردوں کے سرغنے نبی بن بیٹھے

شام میں دھشتگردوں کا ایک کمانڈر جو پہلے حجامت کا کام کرتا ہے نبی بن بیٹھا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم دھشتگردوں کا ایک کمانڈر ’’ محمد السنساوی‘‘ جو پہلے ادلب میں حجام ہوا کرتا تھا نے نبوت کا دعویٰ کر لیا ہے۔
علاقے کے مکینوں نے مسلیمہ کذاب کے نام سےجس نے پیغمبر اسلام (ص) کے زمانےمیں نبوت کا دعویٰ کیا تھا محمد السنساوی کا نام بھی مسیلمہ ادلبی رکھ دیا ہے۔ نبوت کا دعویٰ کرنے والے اس جھوٹے شخص کا کہنا ہے کہ میں پیغمبر ہوں اور مجھ پر آسمان سے وحی نازل ہوتی ہے۔
محمد السنساوی کے گروپ سےالگ ہوئے ایک شخص کا کہنا ہے کہ السنساوی کا دعویٰ ہے کہ ایک دن اسے نیند اور بیداری کی حالت میں جناب جبرئیل دکھائی دئے اور جبرئیل نے اس سے کہا کہ وہ خدا کی ملاقات کے لیے جائے۔ خداوند عالم نے سدرۃ المنتہیٰ پر اس سے ملاقات کی اور کہا: اے محمد! اے احمد کے بیٹے! میری اور تمام صالح بندوں کی امیدیں تم  سے وابستہ ہیں کہ تم لوگوں کو ظلم سے نجات دلاو گے۔(!)
سنساوی کے گروہ سے جدا شدہ شخص کا کہنا ہے کہ سنساوی کثرت سے منشیات کا استعمال کرنے کا عادی ہے اسی وجہ سے وہ ہزیان بکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲