10 جولائی 2013 - 19:30

لبنان کے جنوبی علاقوں میں صہیونی ریاست کی فوج نے وسیع پیمانے پر اپنی سرگرمیاں شروع کی ہیں ۔

ابنا: اسرائیل کی فوج کے جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوبی علاقوں کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور شام کے جولان اور شبعا کے مقبوضہ علاقوں پر بھی پرواز کی ۔ ادھر غاصب  صہیونی ریاست  کے فوجیوں نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں فوجی ساز و سامان کے ساتھ گشت کیا ہے ۔
حالیہ ہفتوں میں جنوبی لبنان کے علاقوں میں صہیونی ریاست کی فوجی سرگرمیوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی اس عرصے کے دوران کئی بار لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے ۔
.......
/169