9 جولائی 2013 - 19:30
شام ميں کيميائي ہتھيار مخالفين نے استعمال کئے ہيں

روس نے ايک بار پھر اس بات پر زور ديا ہے کہ شام ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہوں نے کيميائي اسلحہ استعمال کيا ہے -

ابنا: اقوام متحدہ ميں روس کے نمائندے ويتالي چورکين نے کہا ہے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہيں کہ مارچ کے مہينے ميں  شام کے شہر حلب کے نزديک دمشق کے  مخالف مسلح گروہوں نے کيميائي اسلحہ استعمال کيا تھا –ويتالي چورکين نے کہا کہ حلب کے نزديک خان العسل نامي علاقے ميں کميائي حملے کي جگہ سے جو نمونے حاصل کئے گئے تھے ، ان پر انجام پانے والي تحقيق ثابت کرتي ہيں  کہ شام کي حکومت کے مخالفين نے سارين گيس استعمال کي تھيياد رہے کہ  انيس مارچ کو  خان العسل ميں کيميائي اسلحے کے استعمال سے بيس افراد جاں بحق ہوئے تھے جن ميں سولہ فوجي تھے - ويتالي چورکين نے کہا کہ روس ميں ان نمونوں پر  انجام پانے والي تحقيقات کي کيميائي اسلحے کے استعمال پر پابندي کي تنظيم اوپي سي ڈبلو نے تائيد کي ہےويتالي چورکين نے کہا کہ تحقيقات سے ثابت ہوا ہے کہ دمشق حکومت کے مخالفين نے جو راکٹ داغے تھے وہ سارين گيس کے حامل تھے- انہوں نے کہا کہ اس بارے ميں شواہد اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون کو پيش کئے جائيں گے ياد رہے کہ امريکا، فرانس اور برطانيہ  نے شام کي حکومت پر کيميائي اسلحے استعمال کرنے کا الزام لگايا ہے جس کي دمشق حکومت نے سختي کے ساتھ ترديد کي ہے- اقوام متحدہ ميں شام کے نمائندے بشار جعفري نے بھي اقوام متحدہ سے مطالبہ کيا ہے کہ کيميائي اسلحے کے استعمال کي تحقيقات کے لئے ايک ٹيم شام بھيجي جائے-...../169