اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر یونیورسٹی الازھر کے علماء نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے محمد مرسی کی برطرفی کی حمایت کرنے کی بنا پر شیخ الازھراحمد الطیب سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس بیان میں آیا ہے کہ محمد مرسی مصر کے منتخب اور شرعی صدر تھے اور شیخ الازھر احمد الطیب نے ان کی برطرفی کی حمایت کی ہے۔علمائے الازھر نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے: ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ محمد مرسی کی برطرفی میں شیخ الازھر کی حمایت ان کا ذاتی عمل تھا اور ان کا یہ عمل الازھر کی نمایندگی کے طور پر نہیں تھا چونکہ علمائے الازھر کا عقیدہ ان کے عمل کے مخالف ہے۔اس بیان کے آخر میں آیا ہے: ہم شیخ الازھر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے عقیدہ کی اصلاح کریں اور یہ امراس وقت تک محقق نہیں ہو گا جب تک وہ محمد مرسی کو اپنا استعفیٰ پیش کر کے انہیں منتخب صدر کے عنوان سے قبول نہ کر لیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439170
مصر یونیورسٹی الازھر کے علماء نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے محمد مرسی کی برطرفی کی حمایت کرنے کی بنا پر شیخ الازھراحمد الطیب سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔