اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے صوبہ الجیزہ کے گاوں ابومسلم میں ۱۵ شعبان شب ولادت امام زمانہ (ع) کی مناسب سے ہونے والے پروگرام میں سلفی تکفیریوں کے کچھ لابالی افراد نے علامہ شیخ شحاتہ سمیت پانچ افراد کو شہید کر دیا تھا۔ صوبہ الجیزہ کے پولیس ادارے نے اس واقعہ کے اصلی مجرمین اور قاتلین کو آج عدالت میں پیش کیا جنہیں واقعہ کی منتشر شدہ ویڈیو کلیپ کے ذریعے شناسائی کرکے گرفتار کر لیا گیا تھا۔گرفتار شدہ پانچ افراد جنہیں عمدی قتل کا مرتکب ہونے، شیعہ کشی واقعہ کا اصلی سبب ہونے اور گھر کو آگ لگانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا تاھم عدالت نے ان کے بارے میں کوئی نہائی حکم صادر نہ کرتے ہوئے انہیں صرف جیل میں بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439143
۱۵ شعبان کو مصر کے صوبہ الجیزہ میں ہونے والے واقعہ کے مجرمین کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔