9 جولائی 2013 - 19:30
مغربی افغانستان میں بم دھماکہ،ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

مغربی افغانستان میں سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھاکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے جن میں عورتیں اور بچّے بھی شامل ہیں۔

ابنا: یہ بم دھماکہ، افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ہوا جس کا بظاہر مقصد، افغان فوجیوں کونشانہ بنانا تھا۔ہلاک شدگان میں دس افراد ایک ہی گھرانے کے ہیں۔ابھی تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکوں میں ابتک دو ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہيں جن میں افغان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے.

.......

/169