8 جولائی 2013 - 19:30
چابھارمیں دہشتگردانہ کاروائي ناکام خود کش حملہ آور ہلاک

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس نے جنوب مشرقی شہر چابھار میں دہشتگردانہ کاروائي ناکام بنادی ہے۔

ابنا: پولیس کے ہاتھوں خود کش حملہ آور ہلاک ہوگيا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق چابھار کے سکیورٹی کمانڈر نے کہا کہ ایک خود کش دہشتگرد نے جو خودکش بیلٹ اور دیگر ہتھیاروں سے لیس تھا آج صبح پولیس ہیڈکوارٹر پرحملہ کرنا چاہا لیکن پولیس نے اسے پہچان کر قبل اسکے کہ وہ دھماکہ کرتا اسے ہلاک کردیا۔ چابھار سکیورٹی کمانڈر نے کہا کہ خود کش حملہ آور نے اپنی شناخت کے بعد پولیس پر فائرنگ کرنا شروع کردی تھی جس میں ایک پولیس اھلکار زخمی ہوگيا۔

.....

/169