8 جولائی 2013 - 19:30
ایس-200 ایر ڈیفنس سسٹم میں ایران کی پیشرفت

خاتم الانبیاء فضائي دفاعی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر ان چیف جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا ہےکہ ایرانی ماہرین نے ایس-200 ایرڈیفنس میزائل سسٹم کو موبائيل بنالیا ہے۔

ابنا: جنرل فرزاد اسماعیلی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی آئندہ مشقوں مدافعان آسمان ولایت پانچ میں اس موبائيل سسٹم کی رونمائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کے ماہرین مختلف سسٹموں اور توپخانوں کو متحرک بنانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔جنرل اسماعیلی نے کہا کہ ایس-200 ایر ڈیفنس میزائل کی دقیق ھدف گيری اور اس کے فائر پاور میں بھی اضافہ کیا گيا ہے۔ مدافعان آسمان ولایت پانچ فوجی مشقیں آئندہ مہینوں میں کی جائيں گي۔

.....

/169