ابنا: انہوں نے یہ بات عراقی وزیر اعظم نوری مالکی سے ملاقات کے بعد کہی۔ انہوں نے عراق کے ساتھ کثیر مقاصد تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو خام تیل فراہم کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے ۔ ورپا موئلی نے اقتصادی تعاون بڑھا کر دونوں ممالک کے درمیان اس تعلق کو اور مضبوط کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں شروع ہونے والے مختلف منصوبوں بالخصوص ریفائنری، پیٹروکیمیکل اور فرٹلائزر جیسے علاقوں ہندوستانی کمپنیوں کو خاص تجربہ حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے مرکزی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ورپا موئلی کی قیادت میں ایک 28 رکنی وفد سترھویں ہندوستان- عراق کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے بغداد کے دورے پر ہے۔
.....
/169