ابنا: پاکستان میں تشدد اور دہشتگردی میں اضافہ ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے پھانسی کی سزا پر عمل در آمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حالیہ مہینوں میں تشدد میں بے پناہ اضافہ ہونے کےبعد حکومت نے پھانسی کی سزا پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔پاکستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عمر حامد خان نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی پالیسی ہے اور اب حکومت پھانسی کی سزا پر عمل در آمد کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پھانسی کی سزا آشوب زدہ شہر کراچی اور دیگر علاقوں میں جہاں طالبان سرگرم ہیں تشدد ختم کرنے کے لئے ضروری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی سابق حکومت نے پھانسی کی سزاپر عمل درآمد روک دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 438638
پاکستان میں تشدد اور دہشتگردی میں اضافہ ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے پھانسی کی سزا پر عمل در آمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔