ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کل قاہرہ میں حکومت مخالفین کے احتجاجی جلوس پر ہونے والی فائرنگ اور بڑی تعداد میں ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے مصرکی تمام جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کریں۔واضح رہے کہ کل مصر میں فوج نے اخوان المسلمین کے حامیوں پر فائرکھول دیا تھا جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک اور435سے زائد ہوگئے تھے۔ مصر میں اخوان المسلمین اور فوج نے ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔دوسری جانب مصر کے عبوری صدرعدلی المنصور نے مرسی کے حامیوں پر زوردیا ہے کہ وہ فوج کے خلاف حملے کرنے سے باز رہیں جبکہ مصری عدالت نے قاہرہ میں اخوان المسلمین کے دفتر کو بند کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 438618
اقوام متحدہ نے کل مصر میں ہونے والے قتل عام کی مذمت کی۔