8 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان کے مختلف شہروں میں خود کش حملے، ۱۸ افراد جانبحق اور زخمی

پاکستان کے شہر ہنگو میں خودکش حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ابنا: پاکستان کے شہر ہنگو میں خودکش حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے دوآبہ میں تورا وڑی اڈے کے قریب بارود سے بھری موٹرسائیکل ایک کار سے ٹکرا دی ۔دھماکے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔۔
بس اڈے پر کھڑی سات گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا۔ادھر  کراچی میں بھی فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک جبکہ اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔شہر کے مختلف مقامات سے 3 لاشیں بھی بر آمد ہوئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲