7 جولائی 2013 - 19:30
صیہونی حکومت لبنان پر دوبارہ حملہ کرنے کی تیاریوں میں

حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت اس خیال باطل کے تحت کہ حزب اللہ، شام میں مصروف ہے لبنان پر دوبارہ حملہ کرنے کی تیاریاں کررہی ہے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت اس خیال باطل کے تحت کہ حزب اللہ، شام میں مصروف ہے لبنان پر دوبارہ حملہ کرنے کی تیاریاں کررہی ہے۔حزب اللہ کی مجلس عامہ کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے لبنان پر حملے کرنے کےلئے دو روز قبل، فوجی مشقیں مکمل کی ہیں اور وہ یہ سمجھتی ہے کہ حزب اللہ شام میں مشغول ہے اسی وجہ سے مناسب وقت کی تلاش میں ہے تا کہ لبنان پر دوبارہ حملہ کرسکے۔شیخ نبیل قاووق نے کہا ہےکہ شام کے بحران کے باوجود حزب اللہ، صیہونی حکومت کو ایک بار پھر زبردست شکست کا مزہ چکھانے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ عبرا میں انتھا پسند وہابی عناصر کی بدامنی سے وہ تمام حلقے رسواہوگئے جو لبنان میں پیسے اور ہتھیاروں سے بدامنی اور فتنے پھیلانا چاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ المستقبل نامی سیاسی پارٹی بیرونی مفادات کے لئےکام کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲