7 جولائی 2013 - 19:30
امریکہ کا اخوان المسلمین کو فوجی بغاوت تسلیم کرنے کا مشورہ

اخوان المسلمین کے بعض ذرائع نے کہا ہےکہ امریکہ نے اخوان المسلمین کے سینئر رہنماوں سے رابطہ کرکے فوجی بغاوت تسلیم کرنے کامشورہ دیا ہے۔

ابنا: پرپس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمین کے ایک سینئر رہنما نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر کہا ہےکہ امریکی سفارتکاروں نے اخوان المسلمین کے سینئر رہنماوں سے رابطہ کرکے کہا ہےکہ فوجی بغاوت تسلیم کرلیں اور ملک کے سیاسی عمل میں سرگرم کردار ادا کریں۔اس ذریعے نے کہا کہ امریکہ یہ چاہتا ہےکہ اخوان المسلمین فوجی بغاوت کو قانونی لحاظ سے تسلیم کرلے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیالیس تک پہنج گئ ہے جن میں پینتیس افراد کا تعلق مرسی کے حامیوں سے ہے۔ ادھر وہابی پارٹی کے حکومت سازی کے مذاکرات سے نکلنے سے حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں۔نور پارٹی نے البرادعی کو وزیر اعظم کے طور پر قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ادھر مصر کی عدالت نے سابق حکمران پارٹی کے بعض رہنماوں سے توہین عدالت کے الزام میں باز پرس شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔دریں اثنا اخوان المسلمین نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہےکہ وہ اپنی حکومت کی قانونی حیثیت پر کوئی معاملہ نہیں کرےگی۔ اس پارٹی نے اپنے بیان میں صدر مرسی اور آئین کے بحال کئےجانے کا مطالبہ کیا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲