اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم دھشتگردی گروپ جبہۃ النصرہ نے حلب کے مضافات میں واقع شیعہ نشین شہر نبل اور الزہرا پر میزائیل حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج شہر حلب کو دھشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف ہے تاہم اس شہر کے متعدد علاقے ان کے شر سے محفوظ ہو گئے ہیں۔العالم کی رپورٹ کے مطابق حلب کے مضافات میں واقع شیعہ آبادی نے پوری مقاومت سے دھشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اور انہیں اپنے علاقوں میں داخل نہیں ہونے دیا۔واضح رہے کہ دو شیعہ نشین علاقے نبل اور الزہرا کئی مہنیوں سے دھشتگردوں کے محاصرے میں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437895
شام سے العالم ٹی وی چینل کے نمائندے نے اس ملک کے دو شیعہ نشین شہروں ’’ نبل‘‘ اور ’’ الزھراء‘‘ پر دھشتگردوں کی طرف سے میزائیل حملے کرنے کی دی گئی دھمکی کی خبر دی ہے۔