ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں شدت پسندوں نے دھماکا کردیا ۔ دھماکے سے اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پاکستان کی پولیس کے مطابق میریان کے علاقے میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول فضل ولی مندیو میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا ، جس کے پھٹنے سے اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔
.....
/169
.....
/169