ابنا: شہر لاہور میں پرانی انارکلی میں واقع فوڈ سٹریٹ میں یہ بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک چھ سالہ بچی سمیت تین افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں۔
لاہور کے پولیس افسر معروف واہلہ نے بتایا ہے کہ سنیچر کی رات ساڑھے دس بجے یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد فوڈ مارکیٹ میں موجود تھی۔
دھماکہ فوڈ سٹریٹ میں واقع ایک ریستوران میں ہوا۔
لاہور کے سی سی پی او چوہدری شفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ دھماکے میں چھ سالہ بچی ہلاک ہوئی ہے جبکہ 45 افراد زخمی ہیں۔
زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔
لاہور کے ڈی آئی جی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ دھماکہ ایک ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک دوکان کے باہر رکھے فریج کے نیچے چھپایا گیا تھا۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صحت کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ حملہ کے متاثرین کو مفت علاج فراہم کرائیں۔
لاہور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا آبائی شہر ہے کہ فی الحال ہمسایہ ملک چین کے دورے پر ہیں۔
.....
/169