6 جولائی 2013 - 19:30
فتنہ پرور شیخ کا مصر کے معزول صدر مرسی کی حمایت میں فتوی

قطر میں مقیم امریکہ اور اسرائیل کے حامی فتنہ پرور شیخ یوسف قرضاوی نے دین سے غلط استفادہ کرتے ہوئے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی حمایت میں فتوی صادر کیا ہےجبکہ سعودی عرب نے مرسی کی برطرفی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: قطر میں مقیم امریکہ اور اسرائیل کے حامی فتنہ پرور شیخ یوسف قرضاوی نے دین سے غلط استفادہ کرتے ہوئے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی حمایت میں فتوی صادر کیا ہےجبکہ سعودی عرب نے مرسی کی برطرفی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔   یوسف قرضاوی نے کہا ہے کہ اس نے یہ فتوی مصر کے تمام طبقات کے لئے صادر کیا ہے۔ قراضاوی کے فتوے کی جامعہ الازہر ، عالم اسلام  اور بہت سے عرب علماء نے مخالفت کی ہے شیخ قرضاوی نے اس سے قبل شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت کے لئے بھی تحریک آمیز اور فتنہ پرور فتوے صادر کئے تھے۔ شیخ یوسف قرضاوی کو فتنہ پرور شیخ کے نام سے جانا جاتا ہےجو اتحاد کے بجائے افتراق پر یقین رکھتا ہے۔ ...../169