ابنا: افغانستان کے صدر کے ترجمان نے ایمل فیضی کہا ہےکہ طالبان کے بعض کمانڈروں نے قطر میں طالبان کا دفتر کھولے جانے کی مخالفت کی ہے۔ایمل فیضی نے کہا کہ طالبان کے بعض معروف کمانڈروں نے ایوان صدر سے رابط کرکے کہا ہے کہ وہ قطر میں طالبان کا دفتر کھولے جانے کے خلاف ہیں اور چونکہ یہ دفتر دیگر ملکوں کے تعاون سے کھولا گیا ہے لہذا اسے طالبان کا نمائندہ دفتر نہیں کہا جاسکتا۔ادھر امریکی حکام نے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرنے کی بات کی ہے۔ اس ضمن میں تفصیلات کا انتظار ہے۔ ...../169
5 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437613
قطر میں طالبان کا دفتر کھولے جانے کے بعد طالبان میں پھوٹ پڑگئي ہے۔