ابنا: فوج نے ملک کے مزيد علاقے مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں سے آزاد کرالئے ہيں –
اس رپورٹ کے مطابق شام کے فوجيوں نے دمشق کے جنوب واقع مضافاتي علاقوں ، القابون، اور الجوبر ميں ايک آپريشن ميں بہت سے دہشتگردوں کو ہلاک کرديا اور بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کيا ہے جس ميں اسرائيلي ساخت کے راکٹ بھي شامل ہيں -
شامي فوج کے اسپيشل ڈيويژن کے دستوں نے دمشق کے علاقے زينبيہ کے پاس واقع حجيرہ نامي علاقے کو بھي دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے آپريشن شروع کرديا ہے جس کے آغاز ميں ہي سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں-
دمشق کے محلہ زينبيہ اور حضرت زينب سلام اللہ عليہا کے روضہ اقدس کے قريب واقع ہونے کي وجہ سے حجيرہ کو کافي اہميت حاصل ہے -
اسي کے ساتھ صوبہ حمص ميں بھي دہشتگردوں کے خلاف فوج کا آپريشن جاري ہے - شہر حمص کے شمال ميں واقع تلبسيہ سيکٹر پر دہشتگردوں کے خلاف فوج کو نماياں کاميابي ملي ہے - رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ اس سيکٹر پر بھي دہشتگردوں کو ہزيمت اٹھاني پڑي ہے اور ان کے کئي مراکز تباہ ہوگئے ہيں-
شام کي فوج نے اريحا کے مضافات ميں واقع مجدليا، کفرحايا، اور معترم نامي علاقوں اور صوبہ ادلب کے علاقے جبل الزاويہ ميں بھي دہشتگردوں کے خلاف آپريشن شروع کرديا ہے -
ادھر شہر درعا ميں دہشتگردوں کے کاربم تيار کرنے کے ايک ورکشاپ ميں دھماکے سے يہ ورکشاپ مکمل طور پر تباہ اور کم سے کم پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے-
.......
/169