5 جولائی 2013 - 19:30
صدر مرسی کی معزولی میں سعودی عرب اور امریکہ کا کردار

لبنان کے ایک روزنامنے الاخبار نے لکھا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے مصری صدر محمد مرسی کی معزولی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ابنا: لبنان کے ایک روزنامنے الاخبار نے لکھا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے مصری صدر محمد مرسی کی معزولی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ الاخبار نے اپنی تازہ اشاعت میں بعض سینئر سفارتکاروں کے حوالے سے جنہوں نے نام نہ بتائےجانے کی شرط لگائي ہے لکھا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نےمصرمیں اخوان المسلمین اور محمد مرسی کی پوزیشن خراب کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ الاخبار نے لکھا ہے کہ اخوان المسلمین اور محمد مرسی کو قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ کی بھرپور حمایت حاصل تھی لیکن سعودی عرب نے قطر کے نئے حکمرانون کو مصر کی حمایت نہ کرنے پر تیار کرلیا ہے۔ سعودی عرب نے امریکی وزیرخارجہ سے کہا تھا کہ وہ مصر میں اخوان المسلمین کی جگہ سلفیوں کو اقتدار میں دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ سلفی گروہ سعودی عرب کا تابع محض ہے اور مغرب کے لئے بھی کسی طرح کی پریشانی کا سبب نہیں ہے۔ مصر کی فوج نے بدھ کے دن مصر کے منتخب صدر کے خلاف بغاوت کرکے انہیں معزول کردیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲