4 جولائی 2013 - 19:30

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کارروائی میں رینجرز کے 1500 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی تک رینجرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ابنا: رینجرز نے منگھو پیر سلطان آباد میں آپریشن کرکے ایک خودکش بمبار سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی شہر میں جاری بدامنی کے باعث قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، آج بھی رینجرز نے منگھو پیر سلطان آباد میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر اندرونی اور بیرونی راستے بند کرکے 3 گھنٹے طویل آپریشن کیا، جس میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک خودکش بمبار سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے 20 سے زائد ٹینس بال بم، 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور چھوٹے بڑے 44 ہتھیار برآمد کئے گئے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کارروائی میں رینجرز کے 1500 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی تک رینجرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، رینجرز اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔......./169