3 جولائی 2013 - 19:30
شام ميں دہشتگردي اور فوجي آپريشن

مسلح دہشتگردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق ميں ايک کليسا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنايا ہے-

ابنا: دمشق کے علاقے قصاع ميں واقع الکرلس کليسا پر دہشتگردوں کي فائرنگ ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے-دہشتگردوں نے دمشق کے نواح ميں واقع ہلال احمر کے ايک اسپتال پر راکٹ سے حملہ کيا ہے تاہم اس ميں کوئي جاني نقصان نہيں ہوا- ايک اطلاع يہ ہے کہ شامي فوج کے ايک دستے نے شمالي شہر حلب کے متعدد علاقوں ميں لڑائي کے دوران متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے-حلب کے علاقوں قاضي عسکر اور باب الحديد ميں بھي فوج اور مسلح دہشتگردوں  کے درميان لڑائي کي خبريں موصول ہورہي ہيں- ادھر المنار ٹيلي ويژن نے بتايا ہے کہ شامي فوج نے القابون کے علاقے سے دہشتگردوں کي رسد کا راستہ بند کرديا ہے-اس کاروائي کے دوران شامي فوج نے حمص دمشق شاہراہ پر نصب کئے جانے والے متعدد بم بھي ناکارہ بنا ديئے ہيں-تازہ ترين خبروں ميں کہا گيا ہے شامي فوج نے جوبر کے علاقے ميں دہشتگردوں کے گرد گھيرا تنگ کرديا ہے اور انہيں ہتھيار ڈالنے کي پيشکش کي ہے-...../169