3 جولائی 2013 - 19:30
بشار الاسد کی دھشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت

شام کےصدر بشاراسد نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: صدر بشار اسد نے شام کے اخبار الثورہ سے گفتگو میں کہا کہ بعض مغربی اور عرب ممالک ملت شام کے خلاف اپنے تمام تر وسائل استعمال کررہے ہیں لیکن انہیں شکست ہوئي ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ مذہبی انتھا پسندی مغرب سے وابستہ رہنے کی طرح ہی شناخت کونابود کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کا بنیادی ہدف ملت شام کے تشخص کوتباہ کرنا ہے لیکن ملت شام اپنے اتحاد کو تقویب پہنچا کر ان فتنوں کا مقابلہ کرے گي۔ صدر بشار اسد نے مصر میں اخوان المسلمین کی حکومت کے خاتمے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس حکومت کا ھدف اختلاف پھیلانا اور فتنہ انگيزی تھا اور یہ اخوان المسلمین تھے جنہوں نے پہلی مرتبہ شام میں فرقہ واریت اور فتنوں کا آغاز کیا تھا۔واضح رہے کہ مصر کےمعزول صدر محمد مرسی نے شام کےصدر بشار اسد سے اقتدار سے ہٹنے کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲