2 جولائی 2013 - 19:30
مصری عوام فوجی اقدام کے منتظر/ مصری بینکوں میں کام بند

مصر کے صدر محمد مرسی کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بھر پور انداز میں جاری ہےمصری فوج کی طرف سے 48 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے والی ہے مصری عوام فوج کے روڈ میپ کے منتظر ہیں مصری بینکوں میں کام کاج بند ہوگيا ہے۔

ابنا: مصر کے صدر محمد مرسی کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بھر پور انداز میں جاری ہےمصری  فوج کی طرف سے 48 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے والی ہے مصری عوام فوج کے روڈ میپ کے منتظر ہیں مصری بینکوں میں کام کاج بند ہوگيا ہے۔مصری عوام صدر مرسی کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں فوج آئندہ چندگھنٹوں میں اہم اعلان کرنے والی ہے مصر کی سینٹرل بینک  نے ایک بیان میں تمام بینکوں کو آج  کار وبار بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ قاہرہ یونیورسٹی میں اخوان المسلمین کے کارکنوں نے حملہ کرکے 22 افراد کو ہلاک کردیا ہے جس کے بعد اخوان المسلمین کے خلاف عوامی نفرت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔...../169