2 جولائی 2013 - 19:30
طالبان اس دور کے یزیدی اور خوارج ہیں

پاکستان اہلسنت اتحاد کونسل کے علماء نےطالبان کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ طالبان اس دور کے یزیدی اور خوارج ہیں جو پاکستانی شہریوں اور پاکستان میں آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں اسلام میں خودکشی جرم اور خودکش حملے حرام ہیں۔

ابنا: پاکستان اہلسنت اتحاد کونسل کے علماء نےطالبان کے خلاف  فتویٰ جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ طالبان اس دور کے یزیدی اور خوارج ہیں جو پاکستانی شہریوں اور پاکستان میں آنے والے غیر ملکی مہمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں اسلام میں خودکشی جرم اور خودکش حملے حرام ہیں۔    سنی اتحاد نے اپنے فتوے میں صریح کہا ہے کہ پاکستانی طالبان دورحاضرکے یزيد اور خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں۔لاہورسے جاری پچاس علماء کے متفقہ فتوے میں قراردیا گیا ہے کہ شرک کے بعد قتل سب سے بڑا گنا ہ ہے ، مساجد ، مزارات ، اسپتالوں ، جنازوں ،تعلیمی اداروں ، مارکیٹو ں اورسیکیورٹی فورسز پر حملے جہاد نہیں فساد ہیں ،بے گناہ طالبات ، غیر ملکی کوہ پیماوٴں اوربے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے غدار اورپاکستان کے باغی اور دشمن ہیں ،مسلم ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والوں کو کچلنا حکومت پر لازم ہے ،دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں حکومت سے تعاون ہرشہری کا فرض ہے۔ ......./169